Haierاسپورٹس گالا 2024، ٹیم ورک، ایتھلیٹزم، اور مثبت مقابلےسےمتعلق ناقابل فراموش جشن کا انعقاد – My Blog

Haierاسپورٹس گالا 2024، ٹیم ورک، ایتھلیٹزم، اور مثبت مقابلےسےمتعلق ناقابل فراموش جشن کا انعقاد

Haier اسپورٹس گالا 2024 ایک شاندار ایونٹ ثابت ہوا جس میں ادارےکے تمام شعبوں کے ملازمین اکٹھا ہوئے تاکہ ٹیم ورک، ایتھلیٹزم، اور مثبت مقابلےکا جشن منایا جا سکے۔ Haierاسپورٹس گالا 18 اور 19 اکتوبر 2024 کو منعقد ہوا، دو دن پر مشتمل یہ ایونٹ پرجوش گیمز اور بھرپور پرفارمنسز کا مرکز رہا۔اس ایونٹ کا مقصد نئے روابط بنانا، ٹیم ورک اور ثابت قدمی کی اقدار کو فروغ دینا اور مضبوط کرنا تھاجہاں ہر ملازم کو متحرک طور پر حصہ لینے اور ٹیم میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا موقع فراہمک یا گیا ۔ اسپورٹس گالا کے ذریعے ملازمین میں محنت اورلگن کی تحریک پیدا ہوئی جس کا نتیجہ مثبت ورک کلچر کی صورت میں سامنے آیا۔

تقریبات کا آغاز ایک عظیم الشان پریڈ کے ساتھ ہوا، جب مختلف شعبوں کے شرکاء نے فخریہ انداز سے میدان میں مارچ کیا۔ گالا میں مختلف قسم کے گیمز شامل تھے جو نہ صرف ہر کسی کی دلچسپی کا سبب بنے بلکہ شرکا بھی ان میں مہارتوں پر پورا اترے۔تیز رفتار بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کے جوش و خروش سے لے کر شطرنج کی حکمت عملی تک، ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ تھا۔

کرکٹ اور والی بال نے سب کو اپنی نشستوں پر جمائے رکھا اور شاندار کھیلوں نے مجمع سے داد و تحسین وصول کی۔ ریلے ریس نے رفتار اور ہم آہنگی دونوں کا امتحان لیا، جب کہ روایتی رسہ کشی نے ٹیموں کے درمیان جوشیلے مقابلے کو جنم دیا، جس نے میدان کو جوش و خروش اورقہقہوں سے بھر دیا۔
تمام نگاہیں معزز مہمانِ خصوصی ارشد ندیم کی آمد پر مرکوز ہو گئیں۔ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے اپنے جیولن کے مہارت کا مظاہرہ کر کے ایونٹ کو چار چاند لگائے۔ انہوں نے شرکاء کو اسپورٹسمین اسپرٹ اپناتے ہوئے اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی دینے کی ترغیب دی۔ ۔ اولمپک چیمپئن جیولن تھروور نے سال 2024-2025 کے لیے Haier کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اشتراک کیا اور اسی ایونٹ میں تقریبِ دستخط منعقد ہوئی ۔ ایونٹ کو قومی کرکٹ ستارے جناب کامران اکمل اور جناب عمر گل نے بھی زینت بخشی۔

Haier اسپورٹس گالا 2024 صرف گیمز جیتنے کے بارے میں نہیں تھا۔ یہ واقعی Haier فیملی اسپرٹ کا ثبوت تھا، اور ہر کوئی ایسے یادگار لمحات کے ساتھ واپس لوٹا جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ یہ ملازمین کے لیے ٹیم ورک، بہادری کو فروغ دینے اور اپنی توانائی کو تازہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم تھا۔ یہ مہارتیں براہ راست کام کی بہتر کارکردگی کا ذریعہ بنتی ہیں ، اور ایسی تقاریب ادارے کی ترقی کے لیے بے حدضروری ہیں۔

Haier اسپورٹس گالا 2024 کی شاندار اختتامی تقریب نے ایونٹ کواور بھی یادگار بنادیا۔ ہر کیٹگری میں فاتح ٹیموں کو انعامات دیے گئے، جس میں نعروں اور تالیوں سے کمپلیکس میں گونج اٹھا۔ چیمپئنز نے اپنی ٹرافیوں کو فخر کے ساتھ اٹھایا، جب کہ دوسروں نےاس موقع پر اتحاد اور مثبت سوچ کا جشن منا کر ایونٹ کو ناقابل فراموش بنا دیا۔

About admin