شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا ، انعم تنویر – My Blog

شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا ، انعم تنویر

کراچی(شوبز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا اور ڈر لگ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں گزشتہ روز اداکارہ انعم تنویر نے شرکت کی اور تماشہ سیزن تھری سمیت نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں ان سے سوال کیا گیا کہ ’کیا انعم ابھی شادی نہیں کرنا چاہتیں؟‘

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن دل نہیں مان رہا پتہ نہیں کیوں، ڈر لگ رہا ہے شوبز میں اتنی طلاقیں ہورہی ہیں تو سوچ رہی ہوں کہ پتا نہیں کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسا سوال ہے کہ جس کا جواب میرے پاس نہیں ہے اگر اللہ ہی میرے دل ڈال دے تو میں شادی کروں، مجھے بس ایک اچھی شخصیت کا حامل ہو جو میرے کام کو سراہے، ہماری فیلڈ میں رات کو دیر سے آنے پر وہ ہماری مجبوری کو سمجھتا ہو۔

انعم تنویر نے کہا کہ میں ایسا شخص بھی نہیں ڈھونڈ رہی کہ وہ مجھے کہہ کہ ساری زندگی کام کرو، میری مرضی ہے کام کرنا چاہوں گی کروں گی اگر نہیں کرنا تو نہیں کروں گی، ایسا نہ ہو جو مجھے کیریئر کی وجہ سے پسند کرے کہ یہ کام کرتی ہے تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جیون ساتھی کھلے دماغ کا ہو، لبرل انسان ہو، ہمارے احساسات کو سمجھیں، کنجوس نہ ہو کیونکہ میں بھی کھلے دل کی مالک ہوں، تعلیم یافتہ ہو، اپنے سے کم ترین لوگوں کا خیال رکھے۔

انعم تنویر نے مزید کہا کہ جس سے شادی کروں گی وہ پراؤڈ پاکستانی اور محنت کرنے والا ہونا چاہیے۔
مزیدپڑھیں:مکیش امبانی اپنے اثاثے کیسے تقسیم کرنا چاہتے ہیں؟

About admin