ایف بی آر نے عوام کو 20 ہزار روپے کمانے کا موقع دے دیا – My Blog

ایف بی آر نے عوام کو 20 ہزار روپے کمانے کا موقع دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی رسید کی طلاع دینے والے شخص کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق جو شخص بھی ریسٹورنٹس اور ریٹیلیرز کی جلعی پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) رسید رپورٹ کرے گا اسے 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی ٹیکس آسان موبائل ایپ پر کیو آر کوڈ سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی تصدیق نہ ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی رسید کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
مزیدپڑھیں:ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ،سری لنکا اورافغانستان کے میچ کانتیجہ آگیا

About admin